Advertisement

افریقی ملک نائیجریا میں باراتیوںکی بس حادثے کا شکارہو گئی، 19 افراد جاں بحق

بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں "فَس" کے قریب پیش آیا،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Sep 15th 2025, 3:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افریقی ملک نائیجریا میں باراتیوںکی بس حادثے کا شکارہو گئی، 19 افراد جاں بحق

ابوجہ: شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (NURTW) کے اہلکار ابوبکر محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔

اہلکارکی جانب سے مزید بتایا گیا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں "فَس" کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔

بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

Advertisement
بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

  • 11 گھنٹے قبل
افغان وزیر خارجہ کا بیان: افغانستان میں دھماکے پاکستان کی غلطی  ہے

افغان وزیر خارجہ کا بیان: افغانستان میں دھماکے پاکستان کی غلطی ہے

  • 10 گھنٹے قبل
حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

  • 13 گھنٹے قبل
ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست

  • 11 گھنٹے قبل
"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو  انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج

  • 13 گھنٹے قبل
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

  • 12 گھنٹے قبل
غزہ سیزفائر معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی شہری واپسی کے سفر پر روانہ

غزہ سیزفائر معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی شہری واپسی کے سفر پر روانہ

  • 10 گھنٹے قبل
ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ

ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ

  • 11 گھنٹے قبل
عرب چینل کے اسٹوڈیو میں چوہا گھس آیا، پریزنٹر کا ردعمل وائرل

عرب چینل کے اسٹوڈیو میں چوہا گھس آیا، پریزنٹر کا ردعمل وائرل

  • 10 گھنٹے قبل
ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملا، وائٹ ہاؤس کا نوبیل کمیٹی پر سیاست کا الزام

ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملا، وائٹ ہاؤس کا نوبیل کمیٹی پر سیاست کا الزام

  • 10 گھنٹے قبل
فیض آباد میں محسن نقوی اور طلال چوہدری کا سیکیورٹی جائزہ، اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا

فیض آباد میں محسن نقوی اور طلال چوہدری کا سیکیورٹی جائزہ، اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement