قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوے متاثر ہو گئے، جس کے باعث ان کنوؤں سے گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے


سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوے متاثر ہو گئے، جس کے باعث ان کنوؤں سے گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔
ضلع گھوٹکی میں شدید سیلابی پانی نے گیس فیلڈ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، جبکہ لاڑکانہ میں زمینداری بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہو گیا۔ پانی اب تیزی سے زرعی علاقوں اور نزدیکی آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ادھر کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں یہ سیلابی ریلا سکھر بیراج تک پہنچنے کا امکان ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج فی الوقت محفوظ ہے اور کسی فوری خطرے کا سامنا نہیں، تاہم کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ انخلا کا عمل اب بھی جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع گھوٹکی کے علاقے جان محمد علی میں سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انخلا کا عمل تاخیر کا شکار ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 13 hours ago

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 12 hours ago

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 15 hours ago

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 15 hours ago

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 12 hours ago

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 11 hours ago

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 12 hours ago

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 11 hours ago

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 12 hours ago

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- 10 hours ago

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 14 hours ago