ایوارڈ وصول کرتے وقت ہنا آئنبنڈر نے اسٹیج پر مختصر مگر مؤثر الفاظ میں کہا فلسطین کو آزاد کریں


معروف امریکی اداکارہ اور کامیڈین ہنا آئنبنڈر نے کہا ہے کہ ایک یہودی ہونے کے ناطے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنا ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
حال ہی میں ایمی ایوارڈز کی تقریب میں کامیڈی سیریز ’ہیکز‘ (Hacks) میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی ہنا اس سے قبل چار مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہو چکی تھیں۔
ایوارڈ وصول کرتے وقت ہنا آئنبنڈر نے اسٹیج پر مختصر مگر مؤثر الفاظ میں کہا: "فلسطین کو آزاد کریں"۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی۔
ویرائٹی (Variety) کو دیے گئے انٹرویو میں ہنا نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک یہودی کی حیثیت سے اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتیں، کیونکہ یہ ان کی روحانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے قریبی دوست غزہ میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں ڈاکٹر، اساتذہ، اور وہ افراد شامل ہیں جو پناہ گزین کیمپوں میں اسکول چلا رہے ہیں اور حاملہ خواتین و بچوں کی مدد کر رہے ہیں۔
ہنا نے کہا "یہ معاملہ میرے دل سے بہت قریب ہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہودیت اور ہماری ثقافت ہزاروں سال پرانی، بھرپور اور خودمختار روایات پر مبنی ہے، جس کا اسرائیلی نسلی ریاست سے کوئی تعلق نہیں۔"
اداکارہ نے "فلم ورکرز فار فلسطین" کے تحت جاری بائیکاٹ مہم کا بھی تذکرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ ان اداروں کے خلاف ہے جو فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم میں شریک یا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- 13 گھنٹے قبل

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 15 گھنٹے قبل

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 15 گھنٹے قبل

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا افغانستان کو منہ توڑ جواب،آپریشن میں درانی کیمپ 2 مکمل تباہ، 50 سے زائد طالبان و خارجی ہلاک
- 30 منٹ قبل

مذہبی جماعت کا احتجاج،وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں سڑکیں تیسرے روز بھی بند، سکیورٹی کے سخت انتظات
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افغان کشیدگی کو عوام کے درمیان جنگ قرار نہیں دیا جانا چاہیے، پاکستان کا درعمل
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کا افغان جارحیت کا بھرپور جواب ، افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارتکاری سے مسائل حل کریں، عرب ممالک
- ایک گھنٹہ قبل

پاک ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز،شاہینوں کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 15 گھنٹے قبل