نیویارک میں منعقدہ "میڈ آن یوٹیوب" ایونٹ کے دوران کمپنی نے صارفین کو یوٹیوب سے کمانے کے نئے طریقے متعارف کرانے کا اعلان کیا


ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مواد تخلیق کرنے والوں (کریئیٹرز) کے لیے آمدنی حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کر دیے ہیں۔
نیویارک میں منعقدہ "میڈ آن یوٹیوب" ایونٹ کے دوران کمپنی نے صارفین کو یوٹیوب سے کمانے کے نئے طریقے متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
یوٹیوب کے مطابق، اب تخلیق کار برانڈ ڈیلز اور یوٹیوب شاپنگ پروگرام کے ذریعے مزید آمدنی حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی نے ویڈیوز میں پراڈکٹ ٹیگز کے لیے خودکار ٹائم اسٹیمپس اور اہل اشیاء کی خودکار ٹیگنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔
مزید یہ کہ، یوٹیوب شارٹس کے لیے بھی "برانڈ لنک" فیچر شامل کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین اپنی شارٹس میں براہِ راست کسی برانڈ کی ویب سائٹ کا لنک شامل کر سکیں گے تاکہ ناظرین آسانی سے متعلقہ مصنوعات تلاش اور خرید سکیں۔
برانڈ اسپانسرشپس کے لیے کمپنی کی نئی پالیسی کے تحت تخلیق کار طویل ویڈیوز میں برانڈز کی شمولیت ممکن بنا سکیں گے۔ اس ماڈل میں ایک اہم تبدیلی یہ ہے کہ تخلیق کار ایک بار مکمل ہونے والے برانڈ معاہدے کے بعد اس سلاٹ کو کسی دوسرے اسپانسر کو بیچ سکیں گے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ نیا اسپانسرشپ ماڈل ابتدائی طور پر آئندہ سال محدود پیمانے پر آزمائش کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
یوٹیوب کے مطابق ایک نئی AI پر مبنی ٹیکنالوجی کریئیٹرز کو یہ تجویز دے گی کہ ویڈیو میں کس لمحے پراڈکٹ ٹیگ شامل کیا جائے، اور یہ خودکار ٹیگنگ سال کے اختتام تک دستیاب کر دی جائے گی۔
یوٹیوب نے مزید کہا کہ شارٹس بنانے والے تخلیق کار اب اپنے ویڈیوز میں کسی برانڈ کے صفحے کا لنک شامل کر سکیں گے، جس سے وہ ناظرین کو اپنی مصنوعات کی جانب آسانی سے رہنمائی فراہم کر سکیں گے۔ اس سے برانڈز کو بھی واضح نتائج دکھائے جا سکیں گے۔
اس کے علاوہ، یوٹیوب جلد برانڈز کو ان کریئیٹرز کی فہرست فراہم کرے گا جو اسپانسرشپ یا پارٹنرشپ کے لیے موزوں ہوں گے۔ یہ سہولت گوگل ایڈز کے اندر موجود ایک ٹیب کے ذریعے میسر ہو گی، جس کا مقصد برانڈز اور کریئیٹرز کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا ہے۔
یوٹیوب نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یوٹیوب شاپنگ پروگرام کو مزید مارکیٹوں، خصوصاً برازیل، تک وسعت دی جا رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق، پچھلے چار برسوں میں یوٹیوب نے کریئیٹرز، فنکاروں، اور میڈیا کمپنیوں کو مجموعی طور پر 100 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کی ہیں۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 9 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 9 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 6 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل









