ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی گندم کی مقدار 2 لاکھ ٹن ہے، جسے فلور ملوں کو 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے


پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں میں چھپائی گئی گندم کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
وزارتِ خوراک کے ذرائع کے مطابق، گندم ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں فروخت کرنے کی نیت سے ذخیرہ کر رکھی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی گندم کی مقدار 2 لاکھ ٹن ہے، جسے فلور ملوں کو 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ادھر مارکیٹ ذرائع کے مطابق، گندم کی سپلائی میں کمی کے باعث قیمت میں 400 روپے فی من اضافہ ہو چکا ہے، جس کے بعد گندم کی قیمت ایک بار پھر 3400 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے گوداموں میں ذخائر ختم ہو چکے ہیں، جب کہ بلوچستان میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملز کو گندم کی فراہمی محدود ہو چکی ہے، جس کے باعث صرف محدود تعداد میں 20 کلو کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مارکیٹ میں 1800 روپے میں دستیاب ہے۔
چکی مالکان کے مطابق، چکی آٹے کی قیمت بدستور 140 روپے فی کلو برقرار ہے۔

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیل نے دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
- 7 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 2 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 2 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 2 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 6 گھنٹے قبل