وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
وزیراعظم کی آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ سعودی افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی


ریاض: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات قصرِ یمامہ میں جاری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق، وزیر اعظم کی ریاض آمد پر سعودی ولی عہد نے شاہی دیوان میں ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا گھڑ سوار دستے نے پروٹوکول کے تحت خیرمقدم کیا، جبکہ سعودی مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
وزیر اعظم اور ولی عہد نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے وفود سے متعارف کرایا۔ ملاقات میں پاک-سعودی دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و دفاعی تعاون سمیت خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے۔ کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کی آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ سعودی افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کے ہمراہ اہم وزراء اور مشیران پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی سعودی عرب پہنچا ہے، جن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق، سعودی ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حفاظتی حصار میں لے لیا، جو سعودی حکومت کی طرف سے اظہارِ اخوت اور احترام کی علامت ہے۔ ان کے بقول، یہ عزت پاکستان کی عسکری کامیابیوں اور وزیر اعظم کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل





