پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بورڈ نے آئی سی سی سے 14 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کی مکمل انکوائری کی باقاعدہ درخواست کی ہے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان کی عزت برقرار رہی، اور اب توقع ہے کہ قومی ٹیم میدان میں عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازع پر میچ ریفری نے پاکستانی کپتان اور ٹیم مینیجر سے باضابطہ معذرت کی ہے۔ ان کے مطابق، میچ ریفری نے اعتراف کیا کہ "ایسا واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔"
پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بورڈ نے آئی سی سی سے 14 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کی مکمل انکوائری کی باقاعدہ درخواست کی ہے۔
محسن نقوی نے زور دیا کہ "کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے، کھیل کو کھیل ہی رہنے دینا چاہیے۔" ان کا کہنا تھا کہ اس نازک موقع پر وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کی مکمل حمایت حاصل تھی، جبکہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی کہا کہ پی سی بی کا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے۔
رمیز راجہ نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ "یہ پاکستان کی ایک اخلاقی فتح ہے۔ اب ٹیم کو کارکردگی سے جواب دینا ہوگا۔ کرکٹ کو سیاسی پلیٹ فارم نہیں بنانا چاہیے۔"
رمیز راجہ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے 'فیورٹ' میچ ریفری معلوم ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق، پائی کرافٹ بھارت کے تقریباً 90 میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، جو جانبداری کے تاثر کو مزید تقویت دیتا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- an hour ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- an hour ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 37 minutes ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 5 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago






