Advertisement
علاقائی

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا،ایک لاکھ 80 ہزارطلبا میں سے1لاکھ 9ہزارطلبا کامیاب ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 18th 2025, 12:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا،ایک لاکھ 80 ہزارطلبا میں سے1لاکھ 9ہزارطلبا کامیاب ہوئے،سترہزارطلبا انٹرمیڈیٹ امتحانات میں فیل ہوئے،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 52 فیصد لڑکےفیل ہوئے،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 70 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔

سرکاری کالجزکے50 فیصد، پرائیوٹ کے62فیصد لڑکےپاس ہوئے،سرکاری کالجزکی72فیصد، پرائیوٹ کی 80 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں،پری میڈیکل میں78فیصد، پری انجینرنگ میں76فیصد طلبا پاس ہوئے،آرٹس کے47فیصد، کامرس کے62فیصد، جنرل سائنس 60 فیصد طلبا پاس ہوئے۔

راولپنڈی بورڈ  نے بھی سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،راولپنڈی بورڈ میں اوور آل پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات نے1148  نمبر لیکرحاصل کی،طالبہ اریج شفقت حیات کا تعلق پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ سے ہے،  1139 نمبر کےساتھ عائشہ مشتاق کی دوسری پوزیشن ہے اورانکا تعلق پنجاب کالج خواتین تلہ گنگ سے ہے،ایمان فاطمہ کی 1138 نمبر کےساتھ تیسری پوزیشن ہے ،انکا تعلق رائل کالج آف سائنسز گرلز چکوال سے ہے، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو آج فاطمہ جناح یونیورسٹی آڈیٹوریم میں انعامات سےنوازا جائے گا۔

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا  ہے،نجی کالج کے محمد زین نے 1163نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر لیکر دوسری  اور محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،بورڈحکام کےمطابق اس بارمجموعی پوزیشنزمیں کوئی بھی لڑکی شامل نہیں ہوسکی،تاہم مختلف گروپس میں طالبات نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

سرگودھا تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کےسالانہ امتحان کےپوزیشن ہولڈرزکا اعلان کردیا ہے،ہماعابد نے 1146 نمبرحاصل کرکےمجموعی طور پرپہلی پوزیشن حاصل کی،ایلاف سرور اور عدن علی نے 1144 نمبرحاصل کرکے مشترکہ طور پردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ ضیاء نے 1143 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ساہیوال تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ ٹو کےنتائج کااعلان کردیا،25ہزارچارسو ساٹھ امیدوارکامیاب رہے،کامیابی کا تناسب 58.88فی صد رہا،عیشا شفیق نے 1152 نمبرحاصل کرکےبورڈمیں پہلی پوزیشن حاصل کی،عثمان محمود 1151نمبروں کےساتھ دوسری پوزیشن پرکامیاب ہوئے،بورڈ میں تیسری پوزیشن 1150نمبروں کےساتھ زنیرا طارق نے حاصل کی۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 16 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 15 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 13 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 13 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 11 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
Advertisement