Advertisement
پاکستان

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

متاثرہ رہنماؤں میں کنول شوزب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللہ خان، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ اور محمد جاوید بھی شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 18 2025، 8:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 10 مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 14 رہنماؤں کے اشتہارات جاری کر دیے ہیں، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، اور زرتاج گل شامل ہیں۔

عدالت نے یہ اشتہارات وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے۔ اشتہارات انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

متاثرہ رہنماؤں میں کنول شوزب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللہ خان، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ اور محمد جاوید بھی شامل ہیں۔

عدالت نے یہ اشتہارات تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیے، اور پولیس سے 18 اکتوبر تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس سے قبل ان رہنماؤں کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے تھے۔ اب اشتہارات کے بعد اگر ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انھیں عدالتی مفرور قرار دینے کی کارروائی شروع ہو جائے گی۔

Advertisement