توشہ خانہ ٹو کیس:چشم دید گواہ اوربانی پی ٹی آئی کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا
بلگاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ تھی، بانی پی ٹی آئی نے پرائیویٹ اپریزر سے سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی،ایف آئی اے


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے چشم دید گواہ سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کراچکے ہیں جب کہ انہوں نے بلگاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا انکشاف کیا ہے۔
سابق ملٹری سیکرٹری کے مطابق بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کی جانب سے دیئے گئے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کی ہدایت کی تھی،تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی، تحائف ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے انہیں توشہ خانہ میں جمع کرانے سے روک دیا تھا۔
سابق ملٹری سیکرٹری کے مطابق تمام تحائف کی سرکاری پروٹوکول کے مطابق تصاویر بنائی گئیں،نیب اور ایف آئی اے کے سامنے بھی اپنا بیان ریکارڈ کراچکا ہوں،غیر ملکی دوروں میں تحائف وصولی کے وقت وزارتِ خارجہ کے نمائندے موجود ہوتے ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ملنے والے تحائف پر وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا،انہوں نےمزید کہا کہ توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے، سعودی عرب سے ملنے والے تحائف کی مالیت 29 لاکھ 14 ہزار 500 روپے لگائی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رقم بشری بی بی کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے تحائف کے عوض جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا، تحائف کی مالیت کا تعین اور توشہ خانہ کے ساتھ خط و کتابت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے عمران خان کے حکم پر کی تھی۔
سابق ملٹری سیکرٹر ی بر یگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد کاکہناہے کہ میں نے 15 مئی 2020 سے 10 اپریل 2022 تک بطور ملٹری سیکرٹری فرائض انجام دئیے،7 مئی 2021 سے 10 مئی 2021 تک سعودی عرب میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بلگاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ تھی، بانی پی ٹی آئی نے پرائیویٹ اپریزر سے سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی،بانی پی ٹی آئی نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ائیر رنگز اور انگوٹھی شامل تھیں۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل


