برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کے بعد پرتگال کا بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان
دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا واحد راستہ ہے، پرتگالی وزیر خارجہ


برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پرتگالی وزیر خارجہ نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو پرتگال کی خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی اور مستقل سوچ قرار دیا۔
پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینجل نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا واحد راستہ ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم نہیں کرتا، انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے بھی سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ کینیڈا ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے اور ریاست فلسطین کے پرامن مستقبل کے وعدے کی تعمیر میں اپنی شراکت کی پیشکش کرتا ہے۔
آسٹریلوی حکومت نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دوریاستی حل کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔
آسٹریلوی حکومت کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانیوں پر عمل ہونے کے بعد فلسطین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور سفارتخانے کھولنے جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کا فیلڈنگ کے دوران جملے کسنے پر بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ : صاحبزادہ فرحان کا ہاف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’فائر نگ کرنے کا انداز‘سوشل میڈیا پروائرل
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: شاہینوں کی محتاط بلے بازی،بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
- 15 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کوایک دفعہ پھر دھول چٹا دی،پاکستان کو 6 وکٹوں سےشکست
- 11 گھنٹے قبل

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: سابق کھلاڑیوں نے فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

تھر پارکر: معروف لوک گلوکار عارب فقیر 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

افغان حکومت اپنی سر زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی،طالبان کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب
- ایک گھنٹہ قبل

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ، درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان :مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل
- 14 گھنٹے قبل

ایف آئی اے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرزکی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: پولیس نے بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا
- 13 گھنٹے قبل