غزہ میں تمام زندگیاں برابر ہیں، اسرائیل نے حماس کے کئی رہنما قتل کئے لیکن پھربھی ختم نہ کرسکا، اسرائیل کی حکمت عملی ناکام ہوگئی،فرانسیسی صدر


لندن:برطانیہ سمیت متعدد مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے بعد لندن میں واقع فلسطینی سفارت خانے پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام زملوط نے کہا کہ یہ قدم تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ اور آزادی و وقار پر مبنی مستقبل کی جانب پیش رفت ہے۔
فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی ہے بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ میں فلسطینی عوام بھوک، بمباری اور ملبے تلے دفن ہونے جیسے حالات سے دوچار ہیں، جبکہ مغربی کنارے میں ریاستی جبر اور زمینوں پر قبضہ جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین کے پرچم کے رنگ ہماری تاریخ اور ہماری قربانیوں کی داستان سناتے ہیں۔ سیاہ رنگ غم و الم، سفید رنگ امید، سبز رنگ سرزمینِ فلسطین اور سرخ رنگ ہمارے عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔
دوسری جانب فرانس آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، ایفل ٹاور کی اسکرین پر فلسطین اوراسرائیل کا پرچم لگا کر دو ریاستی حل کی حمایت کااعلان کیا گیا۔
اس حوالے سے فرانسیسی صدرمیکرون کا کہنا ہے کہ غزہ میں تمام زندگیاں برابر ہیں، اسرائیل نے حماس کے کئی رہنما قتل کئے لیکن پھربھی ختم نہ کرسکا، اسرائیل کی حکمت عملی ناکام ہوگئی۔
خیال رہے کہ یاد آج اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں عالمی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں متعدد مغربی ممالک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیں گے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 10 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 10 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل





