ایک لائیو اسٹریم میں جوڑے نے بتایا کہ نہ حق مہر مانگا گیا، نہ جہیز، اور دونوں خاندان مل کر ان کے لیے نیا گھر بنا رہے ہیں


بیجنگ: پاکستان میں لاوارث پائی جانے والی لڑکی، جو اب چین میں ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر بن چکی ہے، نے اپنے چینی مداح سے شادی کر لی۔
چین میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نژاد فین زیہے (Fan Zihe) نے اپنی خوبصورتی اور چین کے صوبہ ہینان کے مخصوص لہجے میں بولنے کی مہارت کے باعث چینی سوشل میڈیا پر 18 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کیے۔
چینی میڈیا کے مطابق، فین کو پاکستان میں ایک گتے کے ڈبے میں لاوارث پایا گیا تھا، جس کے بعد ایک بے اولاد چینی جوڑے، جو اس وقت پاکستان میں مقیم تھا، نے اسے گود لے لیا۔ بعد ازاں وہ اسے اپنے ساتھ چین کے صوبہ ہینان کے ایک دیہی علاقے میں لے آئے۔ انہوں نے فین کا نام "زیہے" رکھا، جو طویل عمر کی علامت ہے، اور محدود مالی وسائل کے باوجود اسے محبت سے پالا۔
فین کی زندگی میں اہم موڑ 2023 کے آخر میں آیا، جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مقامی لہجے میں نوڈلز کی تعریف کرتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کو 14 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے، اور اس کے بعد وہ دیہی زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگیں۔ فین نہ صرف اپنی ویڈیوز سے آمدنی حاصل کر رہی ہیں، بلکہ مقامی کسانوں کو اپنی پیداوار بیچنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔
فین کے شوہر، لیو شیاؤشوائی (Lyu Xiaoshuai)، ان کے ابتدائی فالوورز میں شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فین کی غیر روایتی مگر پرکشش شخصیت نے انہیں بہت متاثر کیا۔ دونوں کی پہلی ملاقات دوستوں کے ساتھ ایک ڈنر میں ہوئی، اور آہستہ آہستہ یہ رشتہ محبت میں تبدیل ہو گیا۔
لیو نے فین کے ساتھ اپنی وابستگی کو سنجیدگی سے لیا، نوکری چھوڑ دی اور فین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے میں مدد کے لیے ہینان منتقل ہو گئے۔ وہ ویڈیوز کی شوٹنگ، ایڈیٹنگ اور مداحوں کے پیغامات سنبھالنے میں ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ وہ فین اور ان کے والدین کو مختلف مقامات کی سیر پر بھی لے جا چکے ہیں۔
ایک لائیو اسٹریم میں جوڑے نے بتایا کہ نہ حق مہر مانگا گیا، نہ جہیز، اور دونوں خاندان مل کر ان کے لیے نیا گھر بنا رہے ہیں۔
ان کی شادی کی خبر پر چینی سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایک صارف نے لکھا، "میں آپ دونوں کے لیے زندگی بھر کی خوشیوں کی دعا کرتا ہوں۔" جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، "فین پریوں کی کہانی کی شہزادی لگتی ہے اور لیو اس کا محافظ۔"

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago





