لا نینا نامی موسمی رجحان استوائی بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن رہا ہے، ماہرین


ویب ڈیسک:ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 2025-26 کا موسم سرما دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل ترین ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لا نینا نامی موسمی رجحان استوائی بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن رہا ہے، جس کے اثرات ہوا کے دباؤ اور جیٹ سٹریم کو تبدیل کر رہے ہیں۔
ماہرین موسمیات کے مطابق اگر یہ رجحان پوری شدت سے نمودار ہوا تو دنیا کے کئی خطوں میں معمول سے پہلے طویل برفباری، سردی کی لہر اور زیادہ مدت تک جمی رہنے والی برف کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق لا نینا کا اثر کمزور ہونے کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، اس لیے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مختلف بین الاقوامی ادارے بشمول یو ایس ویدر پریڈکشن سینٹر پہلے ہی الرٹ جاری کر چکے ہیں کیونکہ بحر الکاہل کے کئی حصوں میں پانی کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ تیزی سے گر رہا ہے۔

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 hours ago

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 42 minutes ago

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- 10 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
- 2 hours ago

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور قانون سازی کا حکم
- an hour ago

پاکستان میں لاوارث ملی لڑکی چین میں سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ، مداح سے شادی کرلی
- 3 hours ago

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 38 minutes ago

🇵🇰 صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- 8 minutes ago

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- 11 minutes ago

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 hours ago

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- an hour ago

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا،پرچم بھی لہرا دیا
- 3 hours ago