جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
جسٹس کیانی نے کہا "افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آ کر صرف تاریخ مانگتا ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ وکیل اور جج کام کیوں نہیں کرنا چاہتے


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی نظام اور وکلا کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ کمپنی رجسٹریشن سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس میں درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے التوا کی استدعا پر انہوں نے سخت ریمارکس دیے۔
جسٹس کیانی نے کہا "افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آ کر صرف تاریخ مانگتا ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ وکیل اور جج کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔ مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے، دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کر دوں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں اب تک 20 تاریخیں دی جا چکی ہیں۔ تاہم، عدالت نے وکیل کی استدعا پر مزید التوا دے دیا۔
اسی روز بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کے خلاف ایک علیحدہ کیس کی سماعت کے دوران بھی جسٹس کیانی نے واضح ریمارکس دیے۔ انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا "آپ اپنا مقدمہ سول کورٹ لے جائیں، کیونکہ سول عدالت کا دائرہ اختیار وسیع تر ہے۔ سول جج ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس دے کر معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تک بھیج سکتا ہے۔"
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے کیس میں ڈپٹی کمشنر کے وکیل نے سول جج کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے۔
جسٹس کیانی نے جواباً کہا "وکیل کا کام ہوتا ہے کہ اگر جج بکری بنا ہوا ہو تو اُسے شیر بنا دے۔ جب صحیح جج تعینات ہوں گے تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک نظام خودبخود بہتر ہو جائے گا۔"

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل


