جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں خاتون کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ثابت ہوئے


جھنگ – پولیس نے جھنگ میں جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں خاتون کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ثابت ہوئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحے کے زور پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا، تاہم شواہد اور تفتیشی رپورٹ میں یہ دعویٰ جھوٹا نکلا۔
مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون نے اپنی اصل شناخت چھپائی، اور شناختی کارڈ نہ ہونے کا دعویٰ کیا، جبکہ نادرا ریکارڈ میں اس کا مکمل ڈیٹا موجود تھا۔
ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر متعلقہ خاتون کے خلاف اینٹی ریپ (Anti-Rape) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے تمام ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات نہ صرف عدالتی نظام کا وقت ضائع کرتے ہیں بلکہ اصل متاثرین کے لیے بھی انصاف کا حصول مشکل بنا دیتے ہیں۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور قانون سازی کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- 4 گھنٹے قبل

🇵🇰 صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- 4 گھنٹے قبل

ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 4 گھنٹے قبل

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا،پرچم بھی لہرا دیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- 4 گھنٹے قبل

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 6 گھنٹے قبل

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 5 گھنٹے قبل