گزشتہ اتوار بھارت نے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے اس میچ میں 171 رنز بنائے تھے


دبئی – پاکستانی اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف دوبارہ مقابلے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مکمل یقین کے ساتھ سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لیے تیار ہے۔
پیر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا "ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے ایک بار پھر مقابلہ کریں گے۔"
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار بھارت نے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے اس میچ میں 171 رنز بنائے تھے، جس میں فرحان کی 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز شامل تھی۔ تاہم بھارتی ٹیم نے 172 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔
فرحان نے اپنی نصف سنچری کے بعد خوشی کے اظہار سے متعلق ایک سوال پر کہا:
"میں عموماً ففٹی کے بعد جشن نہیں مناتا، لیکن یہ خیال اچانک ذہن میں آیا، میں نے محسوس کیا کہ یہی انداز ہونا چاہیے۔ مجھے پروا نہیں کہ لوگ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔"
فرحان نے سینئر بیٹر فخر زمان کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی نے انہیں اعتماد دیا کہ وہ آزادی سے اپنے شاٹس کھیل سکیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل




