ملتان سے کوئٹہ آنے والی بس میں سوار پنجاب کے 2 سونار سونا خریداروں کو دینے جارہے تھے


بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کے قریب 3 گاڑیوں میں سوار نامعلوم مسلح افراد بس میں سوار ملتان کے 2 جیولرز سے ساڑھے 7 کلو سونا چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان سے کوئٹہ آنے والی بس میں سوار پنجاب کے 2 سونار سونا لے کر جارہے تھے، مسلم باغ کے قریب 3 گاڑیوں میں سوار مسلح ملزمان نے بس کو روکا، مسافروں کو بیگ سمیت نیچے اتارا، 25 کروڑ کا سونا چھینا اور تمام مسافروں کو واپس بس میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔
ڈاکوؤں کی واردات کا شکار ہونے والے جیولرز نے حکام کو بتایا کہ وہ سونا کوئٹہ میں خریداروں تک پہنچانے کے لیے جار ہے تھے، کہ اس دوران یہ واردات پیش آئی۔ چھینے گئے سونے کی مالیت 24 کروڑ 81 لاکھ روپے ہے۔
متاثرہ جیولرز کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کی جارہی ہے، تاکہ ملزمان کو کسی محفوظ مقام پر پہنچنے سے قبل ہی دھر لیا جائے۔

سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبرڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا برطانیہ،آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس
- 22 منٹ قبل

ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
- 3 منٹ قبل

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 16 منٹ قبل

ہماری ہزاروں بچیاں سروائیکل کینسر سے متاثر ہورہی ہیں اور یہاں افلاطونوں نے مہم شروع کردی،وزیر صحت
- 3 گھنٹے قبل

متنازع ٹویٹ کا معاملہ : ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کی راہداری ضمانت منظور
- 3 گھنٹے قبل

آئی فون 17 سیریز میں ایک نئے مسئلے کی نشاندہی
- 9 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی
- 3 گھنٹے قبل

رواں سال پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر
- ایک گھنٹہ قبل