ان کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں ادا کی جائے گی


سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ سمیت سعودیہ بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شاہی دیوان نے کہا کہ ان کے انتقال کے ساتھ ہی مملکت اور اسلامی دنیا ایک جلیل القدر عالم دین سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
خادمِ حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ، سعودی عوام اور اسلامی دنیا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ بطور مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ سعودی عرب میں مذہبی اختیار کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز تھے، وہ مکہ مکرمہ میں مقیم اسلامی عالم تھے اور سلفی مسلمانوں کی وسیع عالمی تحریک کے نمایاں مذہبی رہنما کے طور پر اثر و رسوخ رکھتے تھے۔
مرحوم کو 1999 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں سعودی عرب میں اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ غم ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ایسے جلیل القدر عالمِ دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں صرف کی، ان کی مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کاوشیں اور علمی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت، برادر ملک سعودی عرب کے عوام اور سعودی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دینی و علمی روایت میں مرحوم کی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں، اور ان کے چھوڑے ہوئے علمی ورثے سے آنے والی نسلیں رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔

آئی فون 17 سیریز میں ایک نئے مسئلے کی نشاندہی
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
طویل انتظار ختم، شاہ رخ خان پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
- 7 minutes ago

رواں سال پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر
- 2 hours ago

پی ٹی آئی کا برطانیہ،آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم
- 3 hours ago

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
- 3 hours ago

ڈرگ کنٹرول پنجاب کامختلف ادویات کے ناقص بیچز مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 41 minutes ago

چین نے ریٹائرڈ جے-6 کو ڈرون میں تبدیل کر دیا
- 26 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- an hour ago

ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
- an hour ago

ہماری ہزاروں بچیاں سروائیکل کینسر سے متاثر ہورہی ہیں اور یہاں افلاطونوں نے مہم شروع کردی،وزیر صحت
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس
- an hour ago