گرین شرٹس کو نہ صرف میچ جیتنا ہے بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا کیونکہ بھارت سے شکست کے بعد ان کا رن ریٹ منفی ہو چکا ہے اور وہ سپر 4 میں سب سے نیچے ہیں


ایشیا کپ سپر 4 کے مرحلے میں گرین شرٹس کا آج سری لنکا کے خلاف اہم مقابلہ ہوگا۔ پاکستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ جیتنا ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بھارت سے دو بار شکست نے پاکستانی ٹیم کے سفر کو مشکل بنا دیا ہے، اس لیے سری لنکا کے خلاف فتح لازمی ہے۔ یہ میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس کو نہ صرف میچ جیتنا ہے بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا کیونکہ بھارت سے شکست کے بعد ان کا رن ریٹ منفی ہو چکا ہے اور وہ سپر 4 میں سب سے نیچے ہیں۔
پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیلے ہیں جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئیں، جبکہ عمان اور یو اے ای کو شکست دے کر سپر 4 میں جگہ بنائی۔ ٹیم ابھی بھی بہترین کمبی نیشن کی تلاش میں ہے۔
صائم ایوب نے ابتدائی تین میچز میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی، لیکن وہ وکٹیں لینے میں مددگار ثابت ہوئے۔ اتوار کو انہوں نے 21 رنز بنائے مگر وکٹ نہیں حاصل کی، اور انہیں اسپن بولنگ کے پیش نظر ٹیم میں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنی فارم بحال کی اور ففٹی سکور کی، وہ آج بھی اپنی اننگز کو بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی لیکن سپر 4 کے آغاز میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گئی۔ اب انہیں بھی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ہوگا۔
سری لنکا کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور ان کی بولنگ ورائٹی سے بھرپور ہے، جو پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ سلو ہے اور کنڈیشنز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 26 منٹ قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل



