انجیکشن کلیوٹ، فارموپین ایل اے، فلم کوٹیڈ ٹیبلٹ ڈیزی 10 ملی گرام ناقص قرار پائی،انجیکشن الاکن کے دو بیچز،انجیکشن اوریفسٹ-50 بھی سب اسٹینڈرڈ قرار پایا،حکام


لاہور:ڈرگ کنٹرول پنجاب نے مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم جاری کردیا جبکہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی جانب سے مختلف کمپنیوں کی 18 ادویات کو سب اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرول پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ ریبیز ویکسین کا ایک بیچ سب اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا تھا جس کو فوری طور پر ریکال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
اسی طرح ویٹرنری انجیکشن راسومائیسن-ایس، انجیکشن سائیانا فار 50 ملی لیٹر بھی غیر معیاری قرارپایا، جبکہ انجیکشن میٹروسرائز، آنکھوں کی دوا برومائیڈ-ڈی 5 ملی لیٹر بھی سب اسٹینڈرڈ قرار دی گئی ،انجیکشن ایکوا-پی، سیفیٹڈ، ئیورمیکٹ، میٹرو کیور، انفیوژن زولریسٹ بھی سب اسٹینڈرڈ قرار پائی۔
حکام کے مطابق انجیکشن کلیوٹ، فارموپین ایل اے، فلم کوٹیڈ ٹیبلٹ ڈیزی 10 ملی گرام ناقص قرار پائی،انجیکشن الاکن کے دو بیچز،انجیکشن اوریفسٹ-50 بھی سب اسٹینڈرڈ قرار پایا۔
ٹیوب کیتھیٹر بیکاکلیئر، انجیکشن میٹرو م-100 کو بھی ناقص قرار دیا گیا،ڈرگ کنٹرول پنجاب نے تمام کمپنیوں کو فوری طور پر بیچز واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔
اس حوالے سے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سب اسٹینڈرڈ بیچز فوری طور پر استعمال سے روک دیے جائیں،ریٹیلرز، فارمیسیز، ڈسٹری بیوٹرز کو ناقص ادویات کا ریکارڈ فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
- 2 hours ago

پی ٹی آئی کا برطانیہ،آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس
- 3 hours ago

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
طویل انتظار ختم، شاہ رخ خان پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- an hour ago

چین نے ریٹائرڈ جے-6 کو ڈرون میں تبدیل کر دیا
- 2 hours ago

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 hours ago

آئی فون 17 سیریز میں ایک نئے مسئلے کی نشاندہی
- 2 hours ago

ہماری ہزاروں بچیاں سروائیکل کینسر سے متاثر ہورہی ہیں اور یہاں افلاطونوں نے مہم شروع کردی،وزیر صحت
- 5 hours ago

رواں سال پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر
- 3 hours ago