Advertisement

آپریشن سیندور میں ناکامی :بھارت کا تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشقوں کا اعلان

بھارت نے ان مشقوں کو ”کولڈ اسٹارٹ“ کا نام دیا ہے جو کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس میں دفاعی صنعت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 23rd 2025, 9:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آپریشن سیندور میں ناکامی :بھارت کا تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشقوں کا اعلان

ویب ڈیسک: آپریشن سیندور میں پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی عبرتناک شسکت کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اگلے ماہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا۔

بھارت کی جانب سے  یہ اعلان پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ فضائی نظام استعمال کیے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے ان مشقوں کو ”کولڈ اسٹارٹ“ کا نام دیا ہے جو کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس میں دفاعی صنعت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

 رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بھارتی  ایئر مارشل راکیش سنہا کا کہنا ہے کہ اس دوران مختلف ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون نظاموں کا عملی تجربہ کیا جائے گا تاکہ بھارتی فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

برطانوی ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے ساتھ حالیہ چار روزہ جھڑپ کے بعد بھارت اور پاکستان دونوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں تیزی دکھائی ہے، جسے ماہرین ”ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ“ قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں کے مطابق یہ مشق مئی میں ہونے والی ڈرون جنگ کے مناظر کو بھی دہرانے کی کوشش ہوگی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت نے 2035 تک ”سدرشن چکر“ کے نام سے ایک مقامی فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے، جس کا موازنہ اسرائیل کے ”آئرن ڈوم“ سے کیا جا رہا ہے۔ اس نظام میں ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ لڑاکا طیارے اور کاؤنٹر ہائپر سونک نظام بھی شامل ہوں گے۔

ایئر مارشل اشوتوش ڈکشت کے مطابق: ”پاکستان بھی اس میدان میں ترقی کر رہا ہے، اس لیے ہمیں ایک قدم آگے رہنا ہوگا۔“

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 10 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 16 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 17 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 15 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 16 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement