مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ریلوے حکام کے مطابق، ٹریک کی مرمت اور متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام دن کی روشنی میں شروع کیا جائے گا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے اسپیزنٹ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث 4 افراد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی حکام اور ریلوے ذرائع کے مطابق، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے معمول کے راستے پر رواں دواں تھی کہ اسپیزنٹ کے مقام پر نصب دھماکا خیز مواد ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔ ٹرین میں 270 مسافر سوار تھے۔
ریلوے کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان محمد کاشف نے تصدیق کی کہ واقعے کے بعد ریلیف ٹرین کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں ریسکیو ٹیمیں، افسران، پرائیویٹ کرینیں اور ٹرک شامل ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق، ٹریک کی مرمت اور متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام دن کی روشنی میں شروع کیا جائے گا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے محکمہ صحت اور سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق، زخمیوں میں سے تین کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ایک زخمی بچے کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (CMH) منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پی ایس ایل 11کی فاتح ٹیم پر لاکھوں ڈالر ز کی برسات،چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہو گیا
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا،امریکی عدالت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
- 6 گھنٹے قبل

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
- 5 گھنٹے قبل

ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
- 26 منٹ قبل

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا
- 6 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ڈھاکا :شدید زلزلہ کے باعث بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

دبئی میں جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس سے لیس دنیا کا سب سے شاندار اسکول،تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟
- 5 گھنٹے قبل











