صدر میکرون نے پہلے خود گاڑی سے اتر کر پولیس افسران سے نرمی سے بات کی، مگر انہیں مؤدبانہ انداز میں سمجھا دیا گیا کہ "معذرت، ابھی راستہ بند ہی رہے گا


نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اُس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کی وجہ سے ان کا راستہ بند کر دیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر میکرون اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے بعد قریب ہی واقع فرانسیسی سفارت خانے کی جانب روانہ ہوئے۔ تاہم جیسے ہی ان کا قافلہ روانہ ہوا، انہیں راستے میں روک دیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے قافلے کا پروٹوکول لگ چکا ہے، اور جب تک وہ نہیں گزرتے، راستہ نہیں کھولا جا سکتا۔
صدر میکرون نے پہلے خود گاڑی سے اتر کر پولیس افسران سے نرمی سے بات کی، مگر انہیں مؤدبانہ انداز میں سمجھا دیا گیا کہ "معذرت، ابھی راستہ بند ہی رہے گا۔"
اس پر میکرون نے بھی ہار نہ مانی اور وہیں سڑک پر کھڑے ہو کر صدر ٹرمپ کو فون ملا دیا۔ فون پر خیر خیریت دریافت کرنے کے بعد میکرون نے ہنستے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا "اچھا، ذرا اندازہ لگائیں کہ میں نے آپ کو فون کیوں کیا ہے؟"ٹرمپ کے مبینہ ردعمل پر میکرون نے ہنستے ہوئے کہا:
"میں سڑک پر کھڑا ہوں اور راستہ بند ہے، کیونکہ آپ نے گزرنا ہے!"
تاہم صدر ٹرمپ سے رابطے کے باوجود بھی راستہ نہ کھل سکا، اور فرانس کے صدر کو مزید انتظار کرنا پڑا۔
انتظار سے تنگ آ کر میکرون نے پیدل ہی سفارت خانے جانے کا فیصلہ کیا، مگر پولیس نے انہیں اکیلا سڑک پار کرنے کی اجازت بھی نہ دی۔ جب راستہ بالآخر کھلا تو میکرون نے گاڑی پر سوار ہونے کے بجائے پیدل چلنے کو ترجیح دی۔
راستے میں کئی شہریوں نے انہیں پہچان لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
یاد رہے کہ فرانس نے حالیہ اقوام متحدہ کانفرنس کے دوران فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد وہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد یہ قدم اٹھانے والا چوتھا بڑا مغربی ملک بن گیا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل





