190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، مشکل سے کیس سماعت کے لیے مقرر ہوتا ہے، میں ساری رات والیمز پڑھتا رہا جبکہ یہ انجوائے کرتے رہے،سلمان صفدر


اسلام آباد ہائیکورٹ نےپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔
اس دوران وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو آگا کیا کہ اس کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر شدید بیمار ہیں، اس لئے وہ آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
جس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، مشکل سے کیس سماعت کے لیے مقرر ہوتا ہے، میں ساری رات والیمز پڑھتا رہا جبکہ یہ انجوائے کرتے رہے، ان کو کم از کم مجھے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔
دوران سماعت عدالت نے نیب کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کر دی، چیف جسٹس نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر نہ آئے تو ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

