Advertisement
علاقائی

شہریوں کیلئے اچھی خبر،سوئی ناردرن گیس نے نئے گھریلو کنکشن کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں

نئے گیس کنکشن کے لیے فاسٹ ٹریک درخواست کی فیس 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔نئے آر ایل این جی پر مبنی گیس کنکشن کے چارجز یہ ہے، کمپنی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 26th 2025, 1:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہریوں کیلئے اچھی خبر،سوئی ناردرن گیس نے نئے گھریلو کنکشن کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں

اسلام آباد: شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہےسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس جی پی ایل این )نے نئے گھریلو کنکشن کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ان درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پابندی کے نفاذ سے پہلے ہی فوری فیس یا ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا دیا تھا۔

سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے اور سیکیورٹی کے فرق کی ادائیگی کے ذریعے کنکشن حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق جن افراد نے پہلے ہی سسٹم گیس کنکشن کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ عام یا فاسٹ ٹریک میرٹ پر نئی آر ایل این جی پر مبنی درخواست جمع کرانے کا اختیار حاصل کر سکتے ہیں۔

نئے گیس کنکشن کے لیے فاسٹ ٹریک درخواست کی فیس 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔نئے آر ایل این جی پر مبنی گیس کنکشن کے چارجز یہ ہے، سیکیورٹی (قابل واپسی) 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اسی طرح دس مرلہ تک کے گھر کے لئے سروس لائن کی لاگت 15 سو روپے اور 10 مرلہ سے زائد کے گھر کے لیے 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ درخواستیں جمع کروانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مطابق درآمدی آر ایل این جی کنکشن کا ٹیرف روایتی گھریلو گیس کے نرخوں کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہو گا۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 34 منٹ قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 16 منٹ قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
Advertisement