سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا


پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایڈمیشن پالیسی منظور کر لی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔
سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی میڈیکل کالج کی لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی، نجی کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کر دے گی۔ طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کرائیں گے۔
پرائیویٹ اسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹرینی ڈاکٹر کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں اسپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔
اجلاس میں نئے میڈیکل کالج کی الگ بلڈنگ بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں میڈیکل بلاک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف منیجمنٹ کی منظوری بھی دی۔

سونا مسلسل دوسرے روزہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی یونیورسٹی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر دی
- 34 منٹ قبل

ضلع ٹانک : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کی ایک انتہائی اذیت ناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- 22 منٹ قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر،سوئی ناردرن گیس نے نئے گھریلو کنکشن کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ، انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور سرٹیفکیشن لازمی قرار
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، صدر ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

ژوب:گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ پر فائرنگ ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل