فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس


ژوب : گورنربلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ گورنر بلوچستا ن کی رہائشگاہ ژوب میں پیش آہا جہاں رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جبکہ گورنر بلوچستان سے کچھ طلبہ ملنے آئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے طلبا کا تعلق گورنمنٹ کالج ژوب سے ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار نے غلطی سے فائرنگ کی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حارث رؤف اور رونالڈو کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے،ویڈیو وائرل
- 9 منٹ قبل

بھارت کرکٹ بورڈکی شکایت پرصاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی آئی سی سی میں پیشی
- 18 منٹ قبل

پنجاب: صوبائی حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا
- 27 منٹ قبل

پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایڈمیشن پالیسی منظور
- 3 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ، انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور سرٹیفکیشن لازمی قرار
- 3 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر،سوئی ناردرن گیس نے نئے گھریلو کنکشن کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ فائنل پاک بھارت ٹاکرا،ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

سونا مسلسل دوسرے روزہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
- 43 منٹ قبل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کی ایک انتہائی اذیت ناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- 2 گھنٹے قبل

کراچی یونیورسٹی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر دی
- 2 گھنٹے قبل