ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
ا علی امین گنڈاپور نے داناسر کے مقام پر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈی آئی خان میں داناسر کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے آ رہا تھا، 7 لاشوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم اور 4 کو مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کیا، انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں، زخمیوں اور تمام نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے داناسر کے مقام پر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی، مرحومین کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 8 گھنٹے قبل



