اب جنگ کے بعد نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔


لاہور: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا فالس فلیگ آپریشن سیندور کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔
دوران جنگ بھارت نے پہلے دنیا کے جدید ترین سمجھے جانے والے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا جس پر عالمی سطح پربھارت کو کافی سبکی کا سامنا کرپڑا تھا۔
اب جنگ کے بعد نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
حالیہ پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا،جس کے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شیئر کی۔
Look, South African cricketer AB de Villiers has also realized that the respect Pakistan is getting in the world is due to the downfall of Rafale.
— Hash (@Hash2di) September 26, 2025
😜🇵🇰❗️🦾 pic.twitter.com/8g8DKRhrrC
تاہم اب حال ہی میں’مسٹر360’ کے نام سے مشہور جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ سے بلکل ایسے ہی اشارہ کررہے ہیں جیسے حارث رؤف اور کرسٹیانو رونالڈو نے کیا تھا۔
صارفین کی جانب سے رونالڈو اور ڈی ویلیئر ز کی ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ چلو مانا پاکستانیوں کو تو رافیل گرنے کا علم ہے مگر رونالڈو اور ڈی ویلیئر ز کو یہ سب کس نے بتایا؟

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago



