آئی سی سی دونوں کھلاڑیوں کے تحریری جوابات کی روشنی میں فیصلہ کرے گا،جبکہ آئی سی سی کی جانب سے فیصلہ آج ہی سامنے آنے کا امکان ہے،ذرائع


دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) کی شکایت پر پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف کیس آئی سی سی میں سماعت ہوئی،اس موقع پر پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ بھی موجود رہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی آئی سی سی آفیشل کے سامنے پیش ہوئے جہاں میچ ریفری نے ان سے مختلف سوالات کیے۔
پاکستانی کرکٹرز نے سماعت کے دوران اپنے تحریری جواب بھی جمع کرائے،جس کے بعد میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوران سماعت حارث رؤف نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے کسی کی دل آزاری کے لیے کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔ صاحبزادہ فرحان نے بھی اپنے جواب میں کہا کہ سلیبریشن کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث روف سے 0-6 کا مطلب پوچھا، حارث رؤف نے الٹا میچ ریفری سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں 0-6 کا مطلب کیا ہے جس پر کسی کو اعتراض ہے۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث روف سے اشارے بار بار کرنے کی وجہ پوچھی، حارث رؤف نے جواب دیا کہ کسی کی دل آزاری کے لیے اشارے نہیں کیے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ سلیبریشن کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے فیصلہ آج ہی سامنے آنے کا امکان ہے
۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی دونوں کھلاڑیوں کے تحریری جوابات کی روشنی میں فیصلہ کرے گا،جبکہ آئی سی سی کی جانب سے فیصلہ آج ہی سامنے آنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔
دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے چھ انگلیوں کا اشارہ کیا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل



