چین میں آپریشن بنیان المرصوص پر پاکستان سے زیادہ خوشی منائی گئی، ایوانِ صدر
ان کے مطابق اس دورے نے نہ صرف باہمی اعتماد کو مضبوط کیا بلکہ معاشی اور دفاعی میدانوں میں عملی پیش رفت کے نئے دروازے بھی کھولے


ایوانِ صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دورہ کئی حوالوں سے نہایت اہم اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔
مرتضیٰ سولنگی کے مطابق یہ صدر زرداری کا 2025 میں چین کا دوسرا دورہ تھا، جس میں نہ صرف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں بلکہ کئی اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر بھی دستخط کیے گئے۔ صدر زرداری کو چین کے حساس اداروں کی جانب سے انٹرنیٹیکل کمپلیکس کا دورہ کرانے کے ساتھ ساتھ دفاعی بریفنگ بھی دی گئی، جو پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی علامت ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر پاکستان نے چین کے کاشغر شہر کا بھی دورہ کیا، جو کسی پاکستانی سربراہ کا پہلا دورہ ہے، اور اس دوران چینی قیادت سے سی پیک، ٹیکنالوجی، ہائی اسپیڈ ریل، گوادر میں سرمایہ کاری، اور زرعی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر اس بات کو اجاگر کیا کہ چین میں ہر اجلاس میں آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر فخر سے کیا گیا اور چینی حکام نے اس کی کامیابی پر پاکستان سے بڑھ کر خوشی اور اعتماد کا اظہار کیا۔ چین نے اس آپریشن کو پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا پیش رفت قرار دیا۔
ان کے مطابق اس دورے نے نہ صرف باہمی اعتماد کو مضبوط کیا بلکہ معاشی اور دفاعی میدانوں میں عملی پیش رفت کے نئے دروازے بھی کھولے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

