یہ مہم محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے تعاون سے شروع کی گئی ہے،ترجمان پاک بحریہ


کراچی:پاکستان بحریہ نے بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔
اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہےکہ یہ مہم محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔
اس موقع پر مہمانِ خصو صی ریئر ایڈمرل فیصل امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ساحلی آبادیوں کو زمینی کٹاؤ اور قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے میں مینگرووز کے کلیدی کردار کو اُجاگر کیا۔
انہوں نے محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور آئی یو سی این کے پاک بحریہ کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے اس مہم کو ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
خیال رہے کہ مینگروو شجرکاری مہم پاک بحریہ کے ماحولیاتی تحفظ پروگرام کا اہم حصہ ہے، جس کے تحت اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 87 لاکھ مینگروو کے پودے لگائے جا چکے ہیں، ان شجرکاری مہمات کے ذریعے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
سمندری حیاتیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی پاک بحریہ کے ماحولیاتی اقدامات کا بنیادی حصہ ہیں، اور مینگروو شجرکاری مہم اسی سلسلے میں پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی مظہر ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 40 منٹ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل


