Advertisement
پاکستان

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ روکنا ایجنڈے میں شامل تھا ، اسحاق ڈار

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی وزیرِ خارجہ اس مسئلے پر مسلسل رابطے میں رہے اور پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی سمیت آٹھ مسلم ممالک نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 30th 2025, 6:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ روکنا ایجنڈے میں شامل تھا ، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آٹھ اسلامی ممالک کے مشترکہ منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات کی جائے گی اور امید ہے کہ پاکستان بھی اس فورس میں حصہ بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں آٹھ اسلامی ممالک کا واحد ایجنڈا غزہ میں فوری جنگ بندی کے حصول، جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیرِ نو اور مغربی کنارے پر جاری اسرائیلی قبضے کو روکنا تھا۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مشترکہ اعلامیے کو خوش آمدید کہتا ہے۔ منصوبے کے تحت امن فورس تعینات کی جائے گی جبکہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھی فورس بھیجنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی، غزہ میں جاری ظلم و بربریت اور فوری جنگ بندی و امداد کی فراہمی کے لیے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں فلسطینی عوام کی دوبارہ آباد کاری اور بھوک کے شکار لوگوں کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی وزیرِ خارجہ اس مسئلے پر مسلسل رابطے میں رہے اور پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی سمیت آٹھ مسلم ممالک نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے تحت خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور اس ریاست کا دارالحکومت قدس شریف ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے آٹھ ممالک کے مشترکہ اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور دیگر سات ممالک بھی پاکستان کی پالیسی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر فلسطینی قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملات کو نمٹائیں گے اور اُنہیں توقع ہے کہ حماس معاہدے کی مخالفت نہیں کرے گا۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 4 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 14 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 8 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 14 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
Advertisement