وزیراعلیٰ پنجاب نے زور دیا کہ حکومتی عہدیداروں کا کام صرف اے سی والے کمروں یا سرکاری گاڑیوں میں گھومنا نہیں، بلکہ عوام کے درمیان موجود ہونا ہے


چکوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں آنے والے بدترین سیلاب پر دیگر صوبوں نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی۔
ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو تین دریاؤں میں آنے والے شدید سیلاب کا سامنا رہا، جس نے کئی علاقوں میں تباہی پھیلائی، لیکن بدقسمتی سے کچھ عناصر نے اس سانحے پر سیاست کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام وزرا سیلاب متاثرین کے ساتھ میدان میں موجود رہے، اور ہر سطح پر مدد فراہم کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زور دیا کہ حکومتی عہدیداروں کا کام صرف اے سی والے کمروں یا سرکاری گاڑیوں میں گھومنا نہیں، بلکہ عوام کے درمیان موجود ہونا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جنہیں بنیادی سہولیات جیسے سڑکیں، لیپ ٹاپ اور مفت ادویات میسر نہیں، وہ حکمرانوں سے ضرور سوال کریں۔

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم: تین دن میں جواب نہ آیا تو "افسوسناک نتائج" ہوں گے
- 10 منٹ قبل

کامیڈین لکی ڈیئر سپرد خاک، شوبز انڈسٹری سوگوار
- 36 منٹ قبل

خضدار آپریشن: فتنۃِ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
- 39 منٹ قبل

ایل پی جی مزید سستی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے باعثِ فخر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 19 منٹ قبل

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ روکنا ایجنڈے میں شامل تھا ، اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت
- 5 گھنٹے قبل

امریکی فوج میں "نرم رویے" کا دور ختم، غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت پر پابندی عائد
- 17 منٹ قبل

کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد رابطے منقطع
- 12 منٹ قبل

مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، 100 انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
- 5 گھنٹے قبل
کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
- 3 گھنٹے قبل

بغیر حماس کے فلسطین کا حل ممکن نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 44 منٹ قبل