مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق حاصل ہے، اور کسی بھی زبردستی مسلط کردہ امن فارمولے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔


لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا کوئی بھی پائیدار حل حماس کو اصل فریق تسلیم کیے بغیر ممکن نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو "ناجائز بچہ" قرار دیا تھا اور آج بھی پاکستان کا مؤقف اسی اصول پر قائم ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق حاصل ہے، اور کسی بھی زبردستی مسلط کردہ امن فارمولے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیے گئے بیان اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر کی گئی ٹویٹ میں فرق کی نشاندہی کی، اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کو عالمی عدالت انصاف کی توہین قرار دیا، کیونکہ عدالت پہلے ہی نیتن یاہو کو مجرم قرار دے چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کھلم کھلا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، جبکہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا امن منصوبہ دراصل اسرائیل کی توسیع کا ذریعہ ہے، جو نہ تو فلسطینی ریاست کی ضمانت دیتا ہے اور نہ بیت المقدس کی آزادی کا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے زور دیا کہ اگر عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل میں واقعی سنجیدہ ہے، تو سب سے پہلے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام کے منصوبے کو ختم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا فلسطین کی آزادی کے معاملے پر متحد ہے، اور اگر دو ریاستی حل قابل قبول سمجھا جا سکتا ہے، تو صرف اسی صورت میں جب ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

ایل پی جی مزید سستی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل

فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے باعثِ فخر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، 100 انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
- 7 گھنٹے قبل
کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم: تین دن میں جواب نہ آیا تو "افسوسناک نتائج" ہوں گے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے سیلاب پر سیاست افسوسناک ہے، مریم نواز کا چکوال میں خطاب
- 6 گھنٹے قبل

امریکی فوج میں "نرم رویے" کا دور ختم، غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت پر پابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد رابطے منقطع
- 2 گھنٹے قبل

کامیڈین لکی ڈیئر سپرد خاک، شوبز انڈسٹری سوگوار
- 2 گھنٹے قبل

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ روکنا ایجنڈے میں شامل تھا ، اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

خضدار آپریشن: فتنۃِ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
- 2 گھنٹے قبل