منگل کے روز فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ حماس کی سیاسی و عسکری قیادت خواہ وہ غزہ میں ہو یا بیرون ملک اس منصوبے پر مشاورت کر رہی ہے


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اپنے تجویز کردہ منصوبے پر حماس کو تین سے چار دن کے اندر جواب دینے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، بصورتِ دیگر "افسوسناک نتائج" کی وارننگ دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق، ٹرمپ کی مجوزہ امن اسکیم میں فوری جنگ بندی، 72 گھنٹوں کے اندر تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار انخلا شامل ہے، جس کے بعد ایک عبوری فلسطینی انتظامیہ تشکیل دی جائے گی۔
اس منصوبے کو کئی عالمی طاقتوں اور مسلم ممالک نے خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم حماس کی جانب سے تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے پاس صرف تین یا چار دن ہیں، ہم حماس کے جواب کے منتظر ہیں۔ اگر انہوں نے جواب نہ دیا تو نتائج انتہائی افسوسناک ہو سکتے ہیں۔‘‘
یاد رہے کہ ٹرمپ نے یہ امن منصوبہ پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد پیش کیا تھا۔
منگل کے روز فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ حماس کی سیاسی و عسکری قیادت — خواہ وہ غزہ میں ہو یا بیرون ملک — اس منصوبے پر مشاورت کر رہی ہے۔
قطری حکام کے مطابق، حماس نے اس منصوبے کا ’’ذمہ داری کے ساتھ‘‘ جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور ترکی میں ایک اہم اجلاس بھی منگل کو شیڈول کیا گیا ہے جس میں حماس کے نمائندے شریک ہوں گے۔

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 16 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 13 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 14 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 16 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 16 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 18 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 18 گھنٹے قبل













