فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 60 سے زائد ہلاکتیں،کئی عمارتیں زمین بوس
متعدد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ، تعلیمی ادارے شدید متاثر ہوئے


فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث باسکٹ بال میچ کے دوران سپورٹس کمپلیکس گر گیا، 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، تعلیمی ادارے شدید متاثر ہوئے، وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
امریکی اخبار نے فلپائن کے شہر سیبو کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں 4 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، اس کے علاوہ 3 سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متاثرہ علاقے میں 6 پلوں اور ایک سڑک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
حکام نے سیبو میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے آج سکولز اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، ملبہ ہٹانے کیلئے دیگر علاقوں سے بھاری مشینری روانہ کی جا چکی ہے
ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اہلکار کے مطابق کچھ علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی خدمات میں خلل پڑا ہے جس سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پانی، ادویات اور دیگر ضروری سامان روانہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، باسکٹ بال میچ کے دوران ایک اسپورٹس کمپلیکس گر گیا، متاثرہ علاقے میں گرجا گھروں، پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پانی، ادویات اور دیگر ضروری سامان روانہ کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 19 hours ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 20 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 20 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 days ago

