مائنس بانی مہم اور پارٹی تقسیم میں علیمہ خان کا بنیادی کردار ہے اور اسی وجہ سے پارٹی میں مایوسی پھیل رہی ہے، علی امین گنڈا پور


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پارٹی میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں کیےجارہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ آپ کی رہائی کےلیے اقدامات کے بجائے اختلافات کو بڑھاوا دینے کے لیے کام ہورہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وی لاگر اختلافات کو بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان وی لاگر کو روکنے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔
گنڈاپور کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی بتایا کہ حفیظ اللہ نیازی آرٹیکل لکھ رہے ہیں جس میں علیمہ خان کے نام کے ساتھ وزیراعظم اور چیئر پرسن لکھا جارہا ہے ، مہم چلائی جارہی ہے کہ علیمہ خان کو پارٹی کا چیئرپرسن بنایا جائے۔ پارٹی میں گروپ بندیاں کی جارہی ہیں اور اپنے مفادات حاصل کیے جارہے ہیں، جو حقیقت تھی وہ بانی پی ٹی آئی کو بیان کردی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس طرح پارٹی کو نقصان ہورہا ہے، اگر بجٹ پیش نہ کرتے ہم قانونی طور پر نااہل ہوجاتے اور حکومت ختم ہوجاتی۔ تحریک انصاف میں گروپ بندی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں بہت بڑی تقسیم آچکی ہے، مائنس بانی مہم اور پارٹی تقسیم میں علیمہ خان کا بنیادی کردار ہے، اسی وجہ سے پارٹی میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کچھ وی لاگرز ٹارگٹ کرکے پارٹی میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، وی لاگرز سے علیمہ خان کا رابطہ ہے، وہ انہیں منع کرنے کے بجائے شہ دے رہی ہیں، بانی کی بہن کے بیٹے پر جب گرفتاری کی بات آئی تو 3 دن بعد رہا ہو گیا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کا بانی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بانی کو بتایا ان کی رہائی کیلئے کوششیں نہیں گروپ بندیاں ہو رہی ہیں، پارٹی میں ہر شخص گروپ بندیوں کا سہارا لیکر ذاتی مفادات حاصل کر رہا ہے، بانی کو بتانا فرض تھا، پرواہ نہیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی ہے، مجھے کرسی اور نہ ہی عہدے کی پرواہ ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل


