فوج میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی اور سیاسی بنیادوں پر کسی کو ترجیح نہیں دی جائے گی، ڈونلد ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو افسران اِن کی پالیسیوں سے اختلاف کریں گے، انہیں فوراً برطرف کر دیا جائے گا، فوج میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی اور سیاسی بنیادوں پر کسی کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب کوانٹیکو بیس پر سینئر فوجی افسران کے ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کیا، جس میں دنیا بھر سے جنرلز اور ایڈمرلز کو وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹتھ نے مختصر نوٹس پر طلب کیا تھا۔
ٹرمپ نے خطاب میں واضح کیا کہ اگر آپ میری بات پسند نہیں کرتے تو آپ یہاں سے جا سکتے ہیں، لیکن اس کے بعد آپ کا فوجی رینک اور مستقبل ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے فوج کی طاقت اور دفاعی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی اور میڈیا، سابق صدر جوبائیڈن اور وینزویلا کی حکومت پر بھی تنقید کی۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پرکہا کہ امریکا اندرونی دشمنوں، خاص طور پر غیر قانونی تارکین وطن سے حملے کی زد میں ہے، جنہیں وہ بیرونی دشمنوں سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں کیونکہ وہ یونیفارم نہیں پہنتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک اندرونی حملے کا سامنا کر رہے ہیں، جو کسی بھی بیرونی دشمن سے کم نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت کو ہدایت دی کہ میرٹ کے سوا کسی اور بنیاد پر افسران کی تقرری قبول نہیں کی جائے گی اور سیاسی صحیح رویہ فوجی انتخاب میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔
امریکی فوج میں حالیہ مہینوں میں سخت اصلاحات اور تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں اعلیٰ افسران کی برطرفیاں، کتب کی پابندیاں اور غیر قانونی مسلح کارروائیوں پر حملے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، ٹرمپ انتظامیہ نے کئی امریکی شہروں میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے منصوبے بھی شروع کیے ہیں تاکہ بڑھتے ہوئے جرائم کا مقابلہ کیا جا سکے۔
صدر ٹرمپ سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی فوج میں ’ووک کلچر‘ اور کمزور معیارات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افسران ان اصلاحات کی حمایت نہیں کریں گے، انہیں اپنی ملازمت چھوڑ دینی چاہیے۔
ہیگستھ نے فوجی قیادت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موٹے جنرلز اور خواتین و مردوں کے لئے مختلف فٹنس ٹیسٹ ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق ہوں گے اور فوج میں غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت جیسے کہ داڑھی رکھنا بند کی جائے گی۔ ہیگستھ نے سیاسی وابستگی کی ثقافت کو فوج میں زوال کا سبب قرار دیا اور مزید کہا کہ اب وہ دور ختم ہو چکا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- 5 گھنٹے قبل

فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 60 سے زائد ہلاکتیں،کئی عمارتیں زمین بوس
- 5 گھنٹے قبل

حکومت نے 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دیدی
- 2 گھنٹے قبل

ایف بی آر کاٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم: تین دن میں جواب نہ آیا تو "افسوسناک نتائج" ہوں گے
- 16 گھنٹے قبل

کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد رابطے منقطع
- 16 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا کوئٹہ اور شیرانی فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن، 18 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش پروازیں منسوخ، بینکنگ کا نظام مفلوج
- 4 گھنٹے قبل

امریکی فوج میں "نرم رویے" کا دور ختم، غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت پر پابندی عائد
- 16 گھنٹے قبل

پارٹی میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
- 5 گھنٹے قبل
امریکا میں ایک بار پھر شٹ ڈاؤن کا خدشہ ، حکومتی اداروں اور عام شہریوں کی زندگی پر کیا اثر پڑے گا؟
- 3 گھنٹے قبل