بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے لہٰذاتمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں،پی ڈی ایم اے


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 7 اکتوبر تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی 5 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہےجبکہ دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے لہٰذاتمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ محکمہ صحت، آب پاشی اور تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل






