Advertisement

صمود فلوٹیلا قافلے پرصہیونی حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ

موصول ہونے والی رپورٹس بہت تشویشناک ہیں، یہ ہولناک انسانی تباہی پر روشنی ڈالنے والا ایک پرامن مشن ہے،آئرش وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 2nd 2025, 10:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صمود فلوٹیلا قافلے پرصہیونی حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرکے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ،اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 200 افراد کو گرفتار کرلیا،جس پر پوری دنیا میں شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہے اور صہیونی حکومت سے قافلے کی ناکہ بندی ختم کرنے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان گلوبل صمود فلوٹیلا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے فلوٹیلا میں شامل 37 ممالک کے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سپین کے 30 شرکا، اٹلی کے 22، ترکی کے 21 اور ملائیشیا کے 12 شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے باوجود گروپ کا مشن جاری ہے، اور جہاز اب بھی بحیرۂ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے رواں دواں ہیں، ہمارے پاس تقریباً 30 جہاز ہیں جو اب بھی قابض افواج کے فوجی جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غزہ کیلئے امداد لیجانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا دھاوا، سینیٹر مشتاق سمیت کئی افراد زیرحراست

قبل ازیں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایک جہاز الما سے براہِ راست مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ فلوٹیلا کے اراکین مداخلت کے انتظار میں بیٹھے ہیں، الما پر انسانی حقوق کے کارکن لائف جیکٹس پہنے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہچالیس سے زیادہ سویلین کشتیوں پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے لیے ادویات اور خوراک لے کر جا رہا تھا جس میں تقریباً 500 اراکین پارلیمنٹ، وکلاء اور کارکنان سوار تھے،جس میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہے جو کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے، جن کواسرائیلی افواج نے جہاز پر چڑھائی کرنے کے دوران حراست میں لیا۔

اس سے پہلے گروپ نے بتایا تھا کہ صرف ایک جہاز بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، یعنی مبصر کشتی، جس کی ذمہ داری معلومات اکٹھی کرنا اور واپس جانا تھا، ہمارے ایک مندوب سید عذیر نظامی مبصر کشتی پر سوار تھے اور انہوں نے سینیٹر مشتاق احمد خان کے جہاز پر اسرائیلی کارروائی کی اطلاع دی۔
دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے
دوسری جانب اسرائیل کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا،ا سپین، برازیل، کولمبیا، ارجنٹینا سمیت دیگر ممالک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اور دھرنے دے دیے۔

یہ احتجاج گلوبل صمود فلوٹیلا کی اپیل پر شروع کیا گیا ہے، استنبول میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کیاسی طرح جرمن دارالحکومت برلن میں مظاہرین نے مرکزی ٹرین سٹیشن کو بند کر دیا۔

پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن دو بجے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کی کال دی گئی ہے، یہ کال پاک-فلسطین فورم کی جانب سے دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وقت گھر سے نکلنے کا ہے۔

مختلف عالمی رہنماؤں کے ردعمل 

اسرائیل کی جانب اسے صمود قافلے پر حملے کے بعد دنیا کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے،عالمی رہنماؤں نے صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قافلے کی ناکہ بندی ختم اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھی اسرائیل کے اس اقدام کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیا اور کہا کہ ان کا ملک ہر قانونی اور جائز طریقے سے خاص طور پر اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کے اقدامات کرے گا۔

حملہ دہشت گردی ہے: ترکیہ

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا، فلوٹیلا کے منتظمین نے اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج نے واٹر کینن سمیت جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کیے تاہم کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن ہیرس نے ایکس پر لکھا کہ موصول ہونے والی رپورٹس بہت تشویشناک ہیں، یہ ہولناک انسانی تباہی پر روشنی ڈالنے والا ایک پرامن مشن ہے،جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • ایک دن قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • ایک دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • 9 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • ایک دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • ایک دن قبل
Advertisement