سرکاری فنڈنگ کا بل سینیٹ سے منظور نہ ہونے کی وجہ سے شٹ ڈاؤن نافذ ہو گیا ہے، جس کے باعث تقریباً 75 ہزار سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں


واشنگٹن میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے اثرات امریکی فوج تک جا پہنچے ہیں، جس کے باعث محکمہ جنگ اور افواج کی مختلف شاخوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ جنگ (Department of Defense) کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کی منظوری نہ ہونے کے سبب اکاؤنٹ کی سرگرمی محدود رہے گی۔ اسی نوعیت کا پیغام امریکی سینٹرل کمانڈ، اسپیس فورس، نیوی اور ایئر فورس کے اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سرکاری فنڈنگ کا بل سینیٹ سے منظور نہ ہونے کی وجہ سے شٹ ڈاؤن نافذ ہو گیا ہے، جس کے باعث تقریباً 75 ہزار سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں اور متعدد سرکاری اداروں کا کام بھی رُک چکا ہے۔ اس صورتحال پر ڈیموکریٹس اور ری پبلکن رہنما ایک دوسرے پر سوشل میڈیا پر الزامات لگا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا میں اس سے قبل 2018-19 میں 35 دن طویل سب سے بڑا شٹ ڈاؤن ہوا تھا، جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پیش آیا تھا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago




