غزہ کا 20 نکاتی منصوبہ: ٹرمپ اگر دو ریاستی حل کی طرف جاتے ہیں تو روس حمایت کرے گا، پیوٹن
روس کوئی ’پیپر ٹائیگر‘ نہیں ہے، بلکہ نیٹو کو بھی اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے، یوکرین کو میزائلوں کی فراہمی جنگ کو مزید سنگین بنا سکتی ہے،پیوٹن


ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیےامریکی صدر کی جانب سے اعلان کر دہ 20 نکائی حل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اگر صدر ٹرمپ دو ریاستی حل کی طرف پیش رفت کرتے ہیں تو روس اس کی مکمل حمایت کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو اسرائیلی افواج کے غزہ سے مرحلہ وار انخلا کے لیے ایک واضح ٹائم لائن پر متفق ہونا چاہیے تاکہ مکمل امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب مزید کسی فائرنگ یا فوجی کارروائی کا آغاز نہیں ہوگا،پیوٹن نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔
دوسرہی جانب پیوٹن نے یوکرین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ جوہری تنصیبات پر حملوں سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کوئی ’پیپر ٹائیگر‘ نہیں ہے، بلکہ نیٹو کو بھی اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے،جبکہ یوکرین کو میزائلوں کی فراہمی جنگ کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔
پیوٹن نے واضح کیا کہ روس خطے میں طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی حل کا حامی ہے، لیکن اگر اس کے مفادات یا سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، آلودہ ترین شہروں میں آج پھر سرفہرست
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 16 گھنٹے قبل

ہندوتوا فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے،اقلیتیں اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں،پاکستان
- 2 گھنٹے قبل

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا
- 10 منٹ قبل

گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پرتیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

اٹلی : کیتھولک چرچ کے پادریوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف
- 35 منٹ قبل

پاکستان ، طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
- 17 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
- 17 منٹ قبل

اسلام آباد میں 6ویں بین الاقوامی لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس 2025 کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کی 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پہلی اڑان
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات
- 2 گھنٹے قبل












