بدھ سے اب تک اسرائیلی فوج 43 کشتیوں کو قبضے میں لے چکی ہے، کشتیوں میں سوار تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے،رپورٹس


غزہ: فلسطین پر قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لیکر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل آخری کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا۔
عرب میڈیا کے مطا بق میری نیٹ نامی کشتی غزہ سے80 کلو میٹر دور تھی کہ اسرائیل نے دھاوا بولا جس کے بعد امدادی کشتی کی لائیو اسٹریم بھی بند ہو گئی۔
قبل ازیں عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ صرف ایک کشتی غزہ کی جانب رواں دواں ہے، پولینڈ کے جھنڈے والی کشتی پر 6 افراد سوار ہیں اور یہ کشتی غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً 43 ناٹیکل میل دور ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسرائیل صمد فلوٹیلا (Golbal Sumud Flotilla) میں شامل 40 کشتیوں کو قبضے میں لے چکا ہے جو غزہ کے لیے امداد لے کر جا رہی تھیں۔
جبکہ اس دوران 450 سے زائد غیر ملکی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سویڈن کی مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔
گرفتار افراد میں پاکستان سے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بدھ سے اب تک اسرائیلی فوج 43 کشتیوں کو قبضے میں لے چکی ہے، کشتیوں میں سوار تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں سے 200 سے زائد کارکنان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 200 افراد کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ کیے جانےتک فلوٹیلا کے امدادی کارکنان جیل میں قید رہیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





