تابش ہاشمی اپنی پہلی فلم میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے


پاکستان کے معروف کامیڈی شو ہوسٹ تابش ہاشمی اب اپنی کامیڈی اور مزاحیہ میزبانی کے بعد بڑے پردے پر انٹری دینے جا رہے ہیں۔
تابش ہاشمی نے متعدد انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ اداکاری کے خواہش مند ہیں اور اگر انہیں اپنی شرائط اور مزاج کے مطابق کوئی اسکرپٹ ملا تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ ان کا یہ خواب حقیقت بننے جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شوبز ویب سائٹ گیلیکسی لالی وڈ کے مطابق، تابش ہاشمی اپنی پہلی فلم میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔یہ فلم ایک رومانوی کامیڈی ہوگی جس کی ہدایتکاری بلال عاطف خان کریں گے جبکہ پروڈکشن کی ذمہ داری فہد مصطفیٰ کے بینر بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے تحت ہوگی۔ یہ پروڈکشن ہاؤس حالیہ برسوں میں ڈراموں کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ رہا ہے اور اس پروجیکٹ کو ان کی بڑی اننگز قرار دیا جا رہا ہے۔
اس خبر نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل پیدا کیا ہے۔ ایک طرف ماہرہ خان کے چاہنے والے ان کے فہد مصطفیٰ اور تابش ہاشمی کے ساتھ نئے پروجیکٹ کو لے کر پرجوش ہیں، تو دوسری جانب ہانیہ عامر کے مداحوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فلم میں انہیں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں فہد مصطفیٰ نے اعلان کیا تھا کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم میں ہانیہ عامر کاسٹ ہوں گی۔
تابش ہاشمی ایک عرصے تک انڈر ریٹیڈ اسٹینڈ اپ کامیڈین رہے۔ کامیڈی کے سفر کے ساتھ ساتھ انہوں نے کینیڈا میں کچھ عرصہ بطور لاجسٹکس مینیجر بھی گزارا۔2023میں انہوں نے مزاحیہ شوزکی میزبانی شروع کی جہاں ان کی حاضر جوابی اور بے تکلف گفتگودیکھتے ہی دیکھتے نوجوان نسل خصوصاً جین زی میں خوب مقبول ہوئی اوران کی شہرت کو آسمان کی بلندیوں تک لے گئی۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





