خضدار: سیکیورٹی کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد جہنم واصل،متعدد زخمی
عوام کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ملک کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مکمل صفایا کیا جائے گا،ترجمان


خضدار: صوبہ بلوچستا ن کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔
ترجمان کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے کے عوام نے پاک فوج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے لگائے، مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی موجودگی نے علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنایا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بار بار کی ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور خضدار کا حالیہ آپریشن ان کے نیٹ ورک کیلئے کاری ضرب ثابت ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ملک کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آرنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

