سینیٹ کا انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ اس عمل کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر مقررکیا گیا ہے،ای سی پی

پشاور:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اور سینیٹ جنرل نشست کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 9 اضلاع میں 14 خالی نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات 19 اکتوبرکو ہوں گے۔
ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، شانگلہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پوراورمانسہرہ شامل ہیں۔
جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی،جبکہ ریٹرننگ افسران 22 اکتوبر کو حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کیلئے بھی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق سینیٹ کا انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ اس عمل کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر مقررکیا گیا ہے۔
ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 10 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی اورمنظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 15 اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی،جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اکتوبرکو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبرتک امیدوارکاغذات واپس لے سکیں گے۔
خیال رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 20 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 19 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل





