بھارت نے پہلے ایڈونچر پر دنیا میں ذلت اٹھائی ، دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی،خواجہ آصف
غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی کی کرن نظرآئی ہے،وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچرکیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اور اُس کی عزت خاک میں ملی ہے۔
میڈیا سے گفتگومیں خواجہ آصف نے کہا کہ اب اگردوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گاتو زیادہ رسوا ہوگا، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح ہمیں کامیابی ملے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وہ جو کوشش کررہے ہیں یہ انتخِابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی کی کرن نظرآئی ہے۔ ابھی اس حوالے سے حتمی صورتحال سامنے آئے گی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ یہ دنیا کہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے حقوق کی بات کرے اور ان کا ساتھ دے، دنیا فلسطین کے لیے گلیوں بازاروں اور شہروں میں نکلی، یہ اس بات کی شہادت ہے کہ آزاد، فلسطین ریاست قائم ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی کچھ چیزیں فائنل ہونی ہیں اس کی حتمی شکل سامنے آجائے گی، فلسطین کی ریاست قائم ہوگی اور وہ اپنی ریاست میں آزادی کا سانس لے سکیں گے۔

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 19 hours ago

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- a day ago

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- a day ago

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 16 hours ago

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 18 hours ago

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 20 hours ago

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 16 hours ago

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- a day ago

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 20 hours ago
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- a day ago
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- a day ago







.webp&w=3840&q=75)

