طفیل رند اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی


گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق طفیل رند اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے جروار روڈ مسوواہ کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی طفیل رند کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "صحافیوں پر حملے دراصل آزادیِ صحافت پر حملے ہیں”۔
انہوں نے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، اور حملے کی وجوہات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- an hour ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago







